• جون 22, 2021

افطار بائک ڈرائیو کا منفرد منصوبہ

گزشتہ شام ایک خوبصورت افطار میٹ اپ عبدالرب بھائی نے ترتیب دیا جس میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے چیدہ چیدہ افراد (لاہور کے) جمع کیے گئے. عبدالرب بھائی یوں تو تعارف کے محتاج نہیں ہیں علمی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں، خود بھی پڑھنے لکھنے اور کاروبار کے ساتھ درس و تدریس سے شغف رکھتے ہیں. ان کے حوالے سے جس خاص چیز کا تذکرہ میں کرنا چاہ رہا ہوں وہ ان کا فلاحی منصوبہ تیمیہ ویلفئیر ٹرسٹ ہے. شروع میں چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیا گیا لیکن اللہ نے ان کو توفیق دی اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں سینکڑوں خاندانوں تک لاکھوں روپے کا راشن پہنچایا گیا. رمضان المبارک کی آمد ہوئی تو تیمیہ ویلفیئر ٹرسٹ نے بڑا ہی منفرد منصوبہ تشکیل دیا جس کا نام "افطار ڈرائیو” رکھا. اس میں تیمیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکار اپنی موٹرسائیکلوں پر نکلتے ہیں اور تین سو افراد تک روزانہ کی بنیاد پر تیار افطاری پہنچاتے ہیں. اس کے پیچھے یہ سوچ کارفرما ہے کہ روزہ کسی کے لیے فاقہ نہ بنے. اللہ تعالیٰ ان کی یہ کاوشیں قبول فرمائے. اسی طرح افطار میٹ اپ میں آئے دوست حمزہ غفاری نے بتایا کہ وہ علاقہ ہنجروال میں بھی ایسا ہی سلسلہ غفاری ویلفئیر ٹرسٹ کے نام سے چلا رہے ہیں.ایسے خوبصورت اور منفرد پراجیکٹس کا حصہ بننا یا ان جیسا کوئی پراجیکٹ اپنے علاقوں میں میسر وسائل کے ساتھ شروع کرنا یقیناً بہت ہی نفع اور خیر کمانے کا باعث ہوسکتاہے

افطار بائک ڈرائیو ویڈیو

محمد عبداللہ

Muhammad Abdullah

Read Next

کے چنگل میں کیوں؟؟FATF اور اس کا طریقہ کار کیا ہے، پاکستان ہی FATF

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے